توہین آمیز فیس بُک پوسٹ کے خلاف احتجاج میں پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک : الجزیرہ_اردو
توہین آمیز فیس بُک پوسٹ کے خلاف احتجاج میں پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک : الجزیرہ_اردو
مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والی فیس بک پوسٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے بھارت کے شہر بنگلورو میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔
توہین آمیز فیس بُک پوسٹ کے سبب منگل کی شب جھڑپوں میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد، پولیس ہندوستان کے جنوبی شہر اور ٹیکنالوجی ہب بنگلور کے متعدد علاقوں میں بیریکیڈ لگا کر گلیوں میں لگاتار گشت کر رہی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہندوستان کے سیلیکن ویلی کے نام سے مشہور 12 ملین آبادی والے شہر بنگلورو میں اجتماعات پر پابندی کا ایک ہنگامی قانون نافذ کیا گیا ہے۔ یہ تشدد منگل کے روز دیر شام شروع ہوا ، جب ہجوم نے پتھراؤ کیا ، گاڑیاں جلا دیں اور پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کیا ، اور بدھ کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
"شمال مشرقی بنگلورو میں پولیس اسٹیشن کے قریب رہنے والے ایک کالج کے طالب علم ، آهان خان نے کہا ،" اتنی آگ ، دھواں اور خوفناک تشدد دیکھ کر واقعی میں بہت ڈرا ہوا تھا۔ ہم نے صرف ٹی وی پر ایسی چیزیں دیکھی ہیں۔ "
پولیس نے بتایا کہ اس جارحانہ پوسٹ کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، اور فیس بُک قواعد و ضوابط کے مطابق نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے پر پابندی ہے۔ بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سربراہی والی ریاستی حکومت نے گزشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے میں، شہر میں ہونے والے اس بدترین تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ ان کے افسران نے ابتدائی طور پر تقریبا 1،000 ایک ہزار مظاہرین کو لاٹھی اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تھی ، لیکن پھر فائرنگ کردی۔
پنت نے کہا ، "پولیس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا، اور انھیں فائرنگ کا سہارا لینا پڑا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔" پنت نے مزید کہا کہ 110 افراد کو توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
بنگلورو میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن قانون ساز رضوان ارشاد نے بتایا کہ تینوں متاثرین کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔
گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال کے ایک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ انہوں نے کم سے کم 27 زخمی پولیس اہلکاروں اور 12 مظاہرین کا علاج کیا ہے ، جن میں وہ 3 افراد بھی شامل ہیں جنھیں گولیوں کے زخم آئے ہیں۔
پولیس نے ملزم کا پہلا نام نوین بتایا ، اور کہا کہ وہ کانگریس کے ایک سیاستدان کا بھتیجا تھا ، جس کے گھر پر حملہ ہوا اور تشدد میں آتش زنی کی گئی تھی۔
سیاستدان ، آر آخند سرینواس مورتی نے میڈیا کے ذریعہ جاری ایک ویڈیو پیغام میں پرسکون ہونے کی اپیل کی ہے۔
مورتی نے کہا ، "ہم سب بھائی ہیں۔ جو بھی جرم ہوا ہے ، قانون انھیں سبق سکھائےگی۔" "میں اپنے مسلمان بھائیوں اور ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں۔"
منگل کی رات ٹیلی وژن چینلز نے دکھایا کہ لوگوں کا ایک گروپ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوا ، جس میں اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور پولیس کی متعدد گاڑیاں جلا دی گئیں۔
بدھ کی دوپہر کو ، ڈی جے ہالی پولیس اسٹیشن کے تہہ خانے کے کار پارک میں متعدد کاروں اور موٹرسائیکلوں کی باقیات پڑی ہوئی تھیں ، جس کے اگلے حصے میں بھی آگ لگ گئی تھی۔
آس پاس سڑکوں کے کنارے کھڑی گاڑیاں بھی جلا دی گئیں، جہاں پولیس اسٹیشن واقع ہے وہاں سے قریب دو کلومیٹر کے فاصلے پر تمام دکانیں بند تھیں ۔
"ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھیں گے کہ اس پرتشدد کارنامہ کے پیچھے کون کون ہیں اور ان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی."
#AljazeeraUrdu
Comments
Post a Comment