ترکی کے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے پر بین الاقوامی رد عمل : الجزیرہ_اردو


ترکی کے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے پر بین الاقوامی رد عمل : الجزیرہ_اردو 

یونیسکو ، یونان ، قبرص اور دیگر ممالک کے ساتھ چرچ کے رہنماؤں نے چھٹی صدی کے مقام کی صورتحال کو بدلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کے روز استنبول کی مشہور آیا صوفیہ کو مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار دیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت آیا جب اعلی عدالت کی جانب سے جدید ترکی کے بانی سیاستدان اتاترک کے ذریعہ اس عمارت کو میوزیم میں تبدیل کرنا غیر قانونی قرار دیا گیا ۔

 اردگان نے یہ اعلان عدالت کے فیصلے کے انکشاف ہونے کے صرف ایک گھنٹہ بعد کیا. بین الاقوامی انتباہات کے باوجود یہ فیصلہ سامنے آیا کہ عیسائیوں اور مسلمانوں کے لیے یکساں طور پر پیش کی جانے والی تقریبا 1500 سالہ قدیم یادگار کی حیثیت کو تبدیل نہ کریں۔  

 استنبول میں اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام ، جو دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے مقناطیس کی حیثیت رکھتا تھا ، اسے پہلے عیسائی بازنطینی سلطنت میں گرجا کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1453 میں قسطنطنیہ پر عثمانی فتح کے بعد اسے ایک مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اردگان نے یہ کہا کہ استنبول میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کو مسلم عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ریاستی کونسل ، ترکی کی اعلی انتظامی عدالت نے متفقہ طور پر 1934 میں ہونے والے کابینہ کے فیصلے کو منسوخ کردیا اور کہا کہ آیا صوفیہ کو جائیدادی معاملے میں بطور مسجد رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

مصطفیٰ کمال اتاترک کے دور میں، جدید سیکولر ترک ریاست کے ابتدائی دنوں میں، میوزیم میں تبدیل ہونے والی چھٹی صدی کی بڑی عمارت کی حیثیت  دوبارہ مسجد میں تبدیل ہونے پر تشویش کا اظہار کرنے والوں میں امریکہ ، یونان اور چرچ کے رہنما شامل ہیں ۔

ذیل میں جمعہ کے روز اس فیصلے پر بین الاقوامی رد عمل کی ایک جھلک ملاحظہ کریں ۔

 • چرچ کے قائدین : 

روسی آرتھوڈوکس چرچ نے ترکی کے لاکھوں عیسائیوں کی آوازوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، آیا صوفیہ کے میوزیم کی حیثیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے ترجمان ولادیمیر لیگوڈا نے روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے ذریعہ کیے گئے تبصروں میں کہا ، "لاکھوں عیسائیوں کی تشویش نہیں سنی گئی ہے۔"

 لیگوڈا نے مزید کہا : "آج کے عدالتی فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے میں انتہائی  ضروری نزاکتوں کے تمام مطالبات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔"

اس سے قبل روسی آرتھوڈوکس چرچ نے تاریخی سابق گرجا گھر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں فون پر احتیاط کی تاکید کی تھی ، اور روسی پیٹریارک کیرل نے کہا تھا کہ وہ اس طرح کے ممکنہ اقدام سے "گہری تشویش میں مبتلا" ہیں اور اسے "پوری عیسائی تہذیب کے لیے خطرہ" قرار دیتے ہیں۔

اس سے قبل ، دنیا بھر میں اور استنبول میں مقیم تقریبا 300 ملین آرتھوڈوکس عیسائیوں کے روحانی سربراہ ، ایکو مینیکل پیٹریارک بارتھلمیو نے کہا تھا کہ اس کو مسجد میں تبدیل کرنے سے عیسائی مایوس ہوں گے اور مشرق و مغرب کے رشتے "فریکچر" ہوں گے ۔

• یونیسکو :

یونیسکو نے کہا کہ اس کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی آیا صوفیہ کی حیثیت پر نظرثانی کرے گی ، ان کا کہنا تھا کہ "افسوسناک بات یہ ہے کہ ترکی کا یہ فیصلہ، اس سے پہلے مکالمے کا کوئی موضوع نہیں تھا اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن"۔

 "یونیسکو نے ترک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا تاخیر مکالمے کا آغاز کرے تاکہ وہ اس غیر معمولی ورثہ کی آفاقی قیمت سے بعد میں پیچھے قدم ہٹانے سے بچ سکے، جس کے تحفظ کے لیے عالمی ورثہ کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میں جائزہ لے گی۔" 

• یورپی یونین :

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ، "ترک کونسل آف اسٹیٹ کا جدید ترکی کے ایک اہم تاریخی فیصلے کو ختم کرنے اور صدر اردگان کی جانب سے اس یادگار کو انتظام برائے مذہبی امور صدر کے تحت رکھنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔"

 • قبرص : 

قبرص کے وزیر خارجہ نیکوس کرسٹوڈولائڈز ، جو ایک یونانی قبرص ہیں ، انھوں نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ قبرص "اندرونی آراء کو ہٹانے کی کوشش میں آیا صوفیہ پر ترکی کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے اور ترکی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرے"۔

• ریاست ہائے متحدہ امریکہ : 

محکمہ خارجہ کے ترجمان ، "مورگن اورٹاگس" نے ایک بیان میں کہا : "ہم ترکی حکومت کی طرف سے آیا صوفیہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے سے مایوس ہیں۔"

 "ہم سمجھتے ہیں کہ ترک حکومت تمام زائرین کے لیے آیا صوفیہ تک رسائی برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے ، اور آیا صوفیہ کی مستقل نگرانی کے لیے اس کے منصوبوں کو سننے کی منتظر ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ سب کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے قابل رسائی ہے۔"

• یونان : 

یونان نے ترکی کے اس اقدام کو "مہذب دنیا کے لیے کھلی اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے ۔

وزیر ثقافت لینا مینڈونی نے ایک بیان میں کہا : "اردگان کے ذریعہ ظاہر کردہ قوم پرستی ... اپنے ملک کو چھ صدی پیچھے لے جاتی ہے۔"

مینڈونی نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے "قطعی طور پر تصدیق ہوجاتی ہے کہ ترکی میں آزاد انصاف نہیں ہے"۔

• روس : 

روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں امور خارجہ کمیٹی کے نائب سربراہ ولادیمیر زہاباروف نے اس کارروائی کو "غلطی" قرار دی ہے ۔

انہوں نے کہا : "اس کو مسجد میں تبدیل کرنا مسلم دنیا کے لیے کچھ فائدہ نہیں دے گا۔ یہ قوموں کو اکٹھا نہیں کرتا ، بلکہ اس کے برعکس انھیں تصادم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔"

 • حماس : 

فلسطینی گروپ حماس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں آیا صوفیہ کو بطور مسجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترکی کی انادولو ایجنسی کے حوالے سے ، حماس کے بین الاقوامی پریس دفتر کے سربراہ ، رفعت مرّا نے کہا : "آیا صوفیہ کو نماز کے لیے کھولنا تمام مسلمانوں کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔"

مرّا نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ ترکی کے خودمختاری حقوق کے تحت ہوا ہے۔ 

 • شمالی قبرص : 

ترک جمہوریہ شمالی قبرص (ٹی آر این سی) ، جسے صرف ترکی ہی تسلیم کرتا ہے ، آیا صوفیہ کو ایک مسجد کے طور پر کھولنے سے خوش ہے۔

وزیر اعظم ایرسن تاتار نے کہا :  "آیا صوفیہ 1453 سے ہی ترکی کی ایک مسجد اور عالمی ورثہ رہی ہے۔ اسے ایک مسجد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ، ایک عجائب گھر کی حیثیت سے دیکھنے کے قابل ہے ، اور یہ خوش کن ہے۔"

 سورس : الجزیرہ  اور عالمی نیوز ایجنسیاں 


#AljazeeraUrdu

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏