ابتدائی مانسون میں بجلی گرنے سے بھارت میں 107 افراد ہلاک: الجزیرہ_اردو
ابتدائی مانسون میں بجلی گرنے سے بھارت میں 107 افراد ہلاک
ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں قریب 83 افراد ہلاک ہوگئے ، اور اترپردیش ریاست میں مزید 24 افراد کی موت ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ سالانہ مانسون کے سیزن کے ابتدائی مراحل کے دوران ، شمالی اور مشرقی ہندوستان میں بجلی گرنے سے کم از کم 107 افراد ہلاک، اور مزید درجنوں زخمی ہوگئے.
بھارت میں جون سے ستمبر کے سالانہ مانسون کے دوران بجلی گرنے کا واقعہ کافی عام ہے۔ لیکن بہار کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر لکشمیشور رائے نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ حالیہ برسوں میں ریاست میں بجلی گرنے سے سب سے زیادہ یومیہ موتیں تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آدھے سے زیادہ اموات سیلاب سے متاثرہ شمالی اور مشرقی اضلاع بہار کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔
رائے نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی حکومت ریاست کے اندرونی حصوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاعات کی منتظر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مقامی محکمہ کے دفتر کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بھاری بارش کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ پڑوسی ریاست اتر پردیش میں ، زیادہ تر اموات نیپال کی سرحد کے قریب دیوریا ضلع اور پریاگ راج میں ہوئی ہیں۔
جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ریاستی حکومتیں، فوری امدادی کام، انجام دے رہی ہیں۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ ترین دستیاب اعدادوشمار کے مطابق، 2018 میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مانسون، جنوبی ایشیا میں پانی کی فراہمی کو پورا کرنے کے لئے بہت اہم ہے ، لیکن اس سے ہر سال اس خطے میں بڑے پیمانے پر موتیں اور تباہیاں ہوتی ہیں ۔
#AljazeeraUrdu
Comments
Post a Comment