سو سالہ برطانوی مسلمان متاثرین کے لیے فنڈ اکٹھا کرتا ہوا

سو سالہ برطانوی مسلمان متاثرین کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں مشغول 

100 سالہ برطانوی مسلمان ، روزے کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے باغ کے احاطے میں چل کر فنڈ اکٹھا کرنے کا انوکھا طریقہ عمل میں لا رہے ہیں

 ٹام مور سے متاثر ہو کر ، دبیرل چودھری نے برطانیہ سے بنگلہ دیش تک کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے خطیر رقم جمع کر لی ہے ۔

 ایک 100 سالہ برطانوی شخص ، بنگلہ دیش اور درجنوں دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے اپنے مشرقی لندن کے باغ کے احاطے میں چل رہے ہیں ۔

 یکم جنوری ، 1920 کو موجودہ بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے ، دبیر چودھری 1957 میں انگریزی ادب کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے لندن چلے گئے۔ برطانوی صد سالہ ٹام مور سے متاثر ہوتے ہوئے باغ کے احاطے میں چل کر تقریبا 33 ملین پاؤنڈ (41 ملین ڈالر) نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے اکٹھا کرکے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے ۔

چودھری نے 26 اپریل کو اپنا یہ مشن شروع کیا تھا اور بہت جلد کچھ ہی دنوں کے اندر اپنے مطلوبہ ہدف تک بہ آسانی پہنچ گئے، اور مزید فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے باغ کے احاطے میں ان کا ٹہلنا جاری ہے۔  بحیثیت مسلمان وہ رمضان المبارک میں روزہ رکھتے ہیں جب کہ چلتے پھرتے بھی ہیں۔  اب تک انھوں نے تقریبا 75،000 پاؤنڈ ($ 92،700) اکٹھا کر لیا ہے۔

 چودھری ، برطانیہ میں ایک بزرگ فرد کی حیثیت سے ، موجودہ لاک ڈاؤن اقدامات کے تحت تقریبا دو ماہ سے خود کو الگ تھلگ کیے ہوئے ہیں. 

 اپنے فنڈ اکٹھا کرنے والے "جسٹ گیونگ" پیج پر ، وہ کہتے ہیں: "جب تک فوری کارروائی نہ کی جائے نصف ارب سے زیادہ افراد کو غربت میں دھکیل دیا جائے گا۔ بنیادی طور پر بنگلہ دیش اور  دنیا کے دیگر ممالک سب سے زیادہ تکلیف کا شکار ہوں گے۔ بچے اور کمزور خاندان انتہائی بھوک کا شکار ہوں گے۔  "

 منگل کے روز برطانیہ اٹلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں ، یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا۔  آفس برائے قومی شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ، کووڈ 19 میں 32،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 بنگلہ دیش نے اپنے وبا کے آغاز کے بعد سے صرف 183 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ، لیکن دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں ہونے کی کی حیثیت سے ، اس کے بہت زیادہ پھیلنے اور معاشی پریشانیوں کے خوف و ہراس کے خدشات ہیں۔

#AljazeeraUrdu

Comments

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏