سورج کی روشنی وائرس کو تیزی سے ختم کر رہی ہے

سورج کی روشنی اور نمی کورونا وائرس کو تیزی سے ہلاک کر رہی ہے: امریکی سائنس داں 

 تجربے سے پتہ چلا ہے کہ الٹرا وائلٹ شعاعیں کووڈ -19 کو سطح اور ہوا دونوں جگہ تباہ کرتی ہیں، لیکن امریکی حکومتی تحقیق ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی  ہے۔
 امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب براہ راست سورج کی روشنی کا سامنا وائرس کو کرنا پڑتا ہے تو وہ تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے. اس سلسلے میں ایک مطالعہ جس کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا ہے اور بیرونی تشخیص کا منتظر ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمہ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر ولیم برائن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا : "براہ راست سورج کی کرنوں کی موجودگی میں وائرس تیزی سے ہلاک ہوجاتا ہے۔"  انہوں نے مزید کہا ، "ہمارا آج تک کا سب سے حیرت انگیز مشاہدہ وہ طاقتور اثر ہے جس میں شمسی روشنی وائرس کو سطح اور ہوا دونوں جگہ مارتی دکھائی دے رہی ہے۔"  "ہم نے درجہ حرارت اور نمی دونوں کے ساتھ ایسا ہی اثر دیکھا ہے جب درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے. اور یہ دونوں عام طور پر وائرس کے لیے بہت کم فائدہ مند ہیں۔"

عالمی ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے الجزیرہ کو بتایا کہ "ثبوت، سورج کی روشنی والے نظریے کی حمایت نہیں کررہے ہیں"۔

 برائن نے خبردار کیا ہے کہ یہ کہنا "غیر ذمہ دارانہ" ہوگا کہ موسم گرما کے مہینوں سے وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا. لیکن اس پر بڑا اثر ضرور پڑے گا.

#AljazeeraUrdu

Comments

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏