لاک ڈاؤن کے سبب کشمیر میں خاموش رمضان
: لاک ڈاؤن کے درمیان کشمیر میں خاموش رمضان
سری نگر ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر - مقامی معیشت کو تباہ کرنے والے یکے بعد دیگرے لاک ڈاؤن سے گزرنے کے بعد ، لوگ اس رمضان المبارک بالکل پست ہو گئے ہیں۔
متعدی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے نے مسلم اکثریتی ہمالیہ کی خوبصورت وادی میں ، عام طور پر بھری رہنے والی مسجدوں کو خالی کر دیا ہے۔
زیرِ نظر تصویر میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں وولر جھیل پر ماہی گیر اپنی کشتیوں پر نماز پڑھ رہے ہیں۔
ایک مقامی شخص احمد نے کہا: "ہم اپنے روزے کھولنے کے لئے کھجوریں بھی نہیں خرید سکتے، کیوں کہ یہاں کے بازار مکمل طور پر بند ہیں اور انہیں کھلنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔" "گاؤں میں داخل ہونے اور نکلنے کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے "
علاقائی انتظامیہ نے پڑوسی گاؤں گنڈ جہانگیر میں ، جسے انتہائی غیر مستحکم "ریڈ زون" قرار دیا گیا ہے ، احمد نے بتایا کہ کم از کم 35 خاندانوں کو قرنطینہ کے تحت رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ، "یہ واقعی تکلیف دہ ہے کہ اچانک یہ سب کچھ کیسے ہوگیا ۔ "اس سے پہلے یہ گاؤں ایک کنبہ کی طرح ہوتا تھا اور ہم افطاری کے بعد چکر لگاتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے سے ملتے تھے ۔"
ان دونوں لاک ڈاؤن کے سبب کشمیر کی معیشت رک گئی ہے ، بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے والے کاروبار ، جیسے سیاحت ،پچھلے نو ماہ سے معطل ہے۔
#AljazeeraUrdu
Comments
Post a Comment