فلپائن میں 10,000 قیدیوں کی رہائی


فلپائن میں وائرس کے خدشے کے پیش نظر قریب 10،000 قیدی رہا

 ملک کی سب سے زیادہ بھیڑ والی جیلوں میں کووڈ 19 پھیلنے کی اطلاع ملی ہے جس سے قیدی اور عملہ دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

 سپریم کورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق ، فلپائن نے جیلوں سے قریب 10،000 قیدیوں کو رہا کیا ہے. 
 ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ کے جسٹس ماریو وکٹر لیونن نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:  "ہماری عدالت  قید خانوں میں بھیڑ کی صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے ،" انہوں نے اعلان کیا کہ 9،731 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ 
لیونن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس اقدام کے تحت سپریم کورٹ کی جانب سے نچلی عدالتوں کو جیل میں مقدمے کی سماعت کے منتظر افراد کو رہا کرنے کی ہدایت کے بعد اعلان کیا گیا ہے. 

 ان کے علاوہ جنھیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ان میں چھ ماہ یا اس سے کم، عمر قید کے ساتھ ساتھ اہل بزرگ اور بیمار قیدی بھی شامل تھے۔  خبروں کے مطابق ، انہیں 17 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان رہا کیا گیا تھا۔ 

جسمانی دوری اس ملک کے جیل سسٹم میں ناممکن ہے ، جہاں بعض اوقات ناکافی انفراسٹرکچر، سست اور دباؤ زدہ عدالتی نظام کی وجہ سے جیل میں قیدیوں کی تعداد  گنجائش سے پانچ گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔

 کووڈ 19 کا سب سے بدترین پھیلاؤ وسطی جزیرے سیبو کی دو جیلوں میں ہوا ہے ، جہاں دو شہروں کی جیلوں نے جمعہ تک 8000 سے زیادہ قیدیوں میں مشترکہ 348 انفکشن کا اعلان کیا ہے۔
 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، 450 سے زیادہ جیلوں میں اس وقت تقریبا 136،000 قیدی ہیں ، اور صحت کے ماہرین انتباہ کر رہے ہیں کہ یہ صورت حال ایک ٹائم بم کی طرح ہے۔

 ہفتہ تک ، فلپائن میں 8،928 کورونا وائرس مریض اور 603 اموات درج کی گئیں ہیں ۔

#AljazeeraUrdu

Comments

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏