کورونا وائرس کے دوران روبوٹ کے ذریعہ گریجویشن تقریب کا انعقاد


روبوٹ کا استعمال کر ڈگری لیتے طلبا: الجزیرہ اردو 
جاپان کی ایک یونیورسٹی میں کورونا وائرس وبا کے دوران، بڑے مجمع سے بچنے کے لئے، روبوٹ کا استعمال کر طلباء کے لئے گریجویشن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نیومی" نامی ڈب کردہ اوتار روبوٹ گریجویشن گاؤن میں ملبوس تھے اور طلبا کے چہرے ٹیبلیٹ کی اسکرین پر چل رہے تھے۔
ماسٹر ڈگری لینے والے ایک طالب علم کزوک تمورا نے کہا: میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اوتار روبوٹ کو ڈپلومہ کی ڈگری وصول کرنے کے لیے کنٹرول کر پاؤں گا. میرے خیال سے اپنے کسی خاص مقام پر رہتے ہوئے ایک عوامی جلسہ سے سرٹیفکٹ حاصل کرنے کا احساس واقعی ایک انوکھا اور جدید تجربہ ہے.

 یونیورسٹی نے کہا کہ یہ عمل ایک نقطہ نظر کی امید پیدا کرتا ہے اور ملک بھر کے دوسرے اسکولوں کو بھی بڑے 
مجمع سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔

جاپان نے دارالحکومت اور چھ دیگر علاقوں کے لئے ہنگامی
 صورتحال کا اعلان کیا ہے۔  ہنگامی مدت تقریبا ایک ماہ تک جاری رہے گی۔  مکینوں سے  گھر میں رہ کر ہی کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ بنیادی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
جاپان میں کورونا وائرس کے 4600/ سے زائد تصدیق شدہ 
واقعات ہیں، جن میں 94/ اموات اور 632/ بازیافت ہیں۔
١١/اپریل٢٠٢٠
#AljazeeraUrdu

Comments

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏