لبنان میں لوک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد میں اضافہ

لبنان میں کرونا وائرس لوک ڈاؤن کے درمیان گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ 

      بالکونیوں سے گھریلو تشدد کے خلاف بیدار کرتے لوگ : الجزیرہ اردو


این جی او گروپ "عباد" کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2019 میں 578 معاملات کے مقابلے 2020 میں اب تک شکایتوں کی دوگنی کالز موصول ہوئی ہیں.
ایک لبنانی خاتون خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کہتی ہے " میرے اور شوہر کے مابین پہلے سے تھوڑی بہت ان بن چل رہی تھی، جو لوک ڈاؤن کے بعد یہ معاملہ کافی سنگین ہو گیا اور زیادتیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے".
لبنان کے پیچیدہ بحرانوں کے دوران گھریلو زیادتیوں کا سامنا کرنے والی خواتین پر دباؤ بڑھنے کے بعد عباد این جی او نے ایک بیداری مہم شروع کی، جس میں لبنانیوں سے جمعرات کے روز اظہار یکجہتی کے پیغامات کے ساتھ ساتھ اپنی بالکونیوں سے این جی او کا ہاٹ لائن نمبر بانٹنے کو کہا گیا.
یہ اقدام گھروں میں پھنسی خواتین کو ہاٹ لائن لانے کی کوشش تھی.  یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس میں تیزی سے مداخلت کی ضرورت ہے. 

#AljazeeraUrdu

Comments

Popular posts from this blog

ٹویٹر نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ذاتی ویب سائٹ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی: الجزیرہ_اردو ‏

بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فہرست میں شامل :الجزیرہ_اردو

سعودی عرب نے مکہ کی عظیم الشان مسجد میں دوبارہ نماز کی دی اجازت: الجزیرہ_اردو ‏