چین کا عالمی ادارہ صحت کو 30 ملین ڈالر کا اضافی گرانٹ
چین نے عالمی ادارہ صحت کو 30 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
ڈبلیو ایچ او کو 30 ملین ڈالر کا گرانٹ : الجزیرہ_اردو |
یہ گرانٹ چین کے پہلے ڈبلیو ایچ او کو فراہم کردہ 20 ملین ڈالر کے علاوہ ہوگی.
بیجنگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کووڈ-١٩ بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے لئے فنڈز منجمد کرنے کے فیصلے پر "شدید تشویش" کے اظہار کے چند روز بعد ، عالمی ادارہ صحت کو 30 ملین اضافی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ اعلان میڈیا بریفنگ میں کیا ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک اور ترجمان ژاؤ لیجیان نے ٹرمپ کے اس اعلان کے جواب میں کہا کہ "ڈبلیو ایچ او کو اپنی فنڈ روکنے کے امریکی اعلان پر چین شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ چین جنیوا میں مقیم ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی صحت عامہ اور عالمی انسداد وبا ردعمل
میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تعاون کرے گا۔
چین اور ڈبلیو ایچ او ، دونوں کو خاص طور پر پچھلے سال دسمبر میں کورونا وائرس کی دریافت کے بارے میں شفافیت کی کمی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بیجنگ 23 جنوری کو شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے تک
ووہان شہر کے بارے میں خاموش رہا ۔
#AljazeeraUrdu
Comments
Post a Comment